نئی دہلی8جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی )کے ایک وفدنے فوڈ پراسیسنگ کی صنعتوں کی وزیر محترمہ ہر سمرن کور بادل کی قیادت میں آج وزیراعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی ہے ۔
اس موقع پر ایس جی پی سی کے وفدنے مرکزی سرکار کی ’’سیوا بھوج یوجنا‘‘کے لیے وزیر اعظم نریندرمودی کا شکریہ ادا کیا۔ اس اسکیم کے تحت گوردواروں سمیت فلاحی مذہبی اداروں کے ذریعہ مفت فراہم کرائے جانے والے لنگر اور پرشاد کی اشیا پرسی جی ایس ٹی اورآئی جی ایس ٹی کے محصولات ادا کئے جائیں گے۔
اس کے ساتھ ہی وفدنے گناّ کسانوں کے بار کو کم کرنے کے لیے مرکزی سرکار کے ذرریعہ کیے گئے اقدامات کے لیے بھی وزیراعظم کاشکریہ اداکیاہے۔